چینی مسافرکاروں کی فروخت میں اگست کے دوران اضافہتازترین
September 09, 2022
بیجنگ(شِنہوا) چین کی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ نے صنعتی اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران ریٹیل اور ہول سیل فروخت میں مسلسل اضافے کے ساتھ مستحکم پیش رفت کا سلسلہ برقراررکھا ہے ۔
چین کی مسافر گاڑیوں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں ریٹیل ذرائع کے ذریعے تقریباً 18 لاکھ 70 ہزار مسافر کاریں فروخت کی گئیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.9 فیصد زیادہ ہیں، جو کہ گزشتہ ایک دہائی میں سب سے زیادہ شرح نمو ہے۔
مسافر کاروں کی ہول سیل فروخت گزشتہ ماہ 21 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 38.3 فیصد زیادہ ہے۔
ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کہ نقل وحمل اور سپلائی چین میں مسلسل بہتری کی وجہ سے کاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے جس نے گاڑیو ں کی مارکیٹ کی ترقی کو مئوثر طور پر مستحکم بنایا ہے۔
چین نےمئی کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ وہ 3لاکھ یوآن (تقریباً 43 ہزار 385 امریکی ڈالرز) سے زائد اور 2 لیٹر انجن یا اس سے چھوٹی مسافر گاڑیوں کے لیے کاروں کی خریداری پرٹیکس کو نصف کر دے گا۔ ٹیکس کٹوتی کی یہ سکیم یکم جون سے سال کے آخر تک برقرار رہے گی۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ سازگار پالیسی بتدریج نتائج دکھا رہی ہے جبکہ مزید کہا گیا کہ کچھ کار کمپنیوں نے اگست میں فروخت میں اضافے کے لیے کوششیں تیز کر دی تھیں تاکہ وبا کی وجہ سے فروخت میں ہونے والے گزشتہ نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔