• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مندوب کی جنوبی سوڈان بارے سلامتی کونسل قرارداد کے مسودے سے نمٹنے بارے امریکہ پر کڑی تنقیدتازترین

March 16, 2023

اقوام متحدہ (شِںہوا) اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے جنوبی سوڈان بارے سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے سے نمٹنے کے معاملے پر امریکہ کو غیر ذمہ دارانہ اور لاعلم قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  منظور کردہ قرارداد میں جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ مشن کے مینڈیٹ میں 15 مارچ 2024 تک ایک سال کی تجدید کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے قومی موقف کو متعلقہ ممالک کے خیالات یا کونسل کے اجتماعی نقطہ نظر سے بالاتر رکھا اور یہاں تک کہ مشاورت بھی روک دی اور اختلافات برقرار رکھنے کے باوجود مسودے پر رائے شماری کے لئے مجبور کیا۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے ابتدائی مسودے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے تحت مشن کو جنوبی سوڈان کی حکومت اور اس کے آلہ کاروں سمیت کسی بھی کردار کی شمولیت کے لئے "تمام ضروری اقدامات " کی اجازت دی گئی ہے جو عمومی طور پر شہریوں کے خلاف حملوں کی تیاری کررہا ہے یا ان پرحملوں میں ملوث ہے۔

مسودہ یہ بھی کہتا ہے کہ "اقوام متحدہ مشن" کو اپنے لازمی امور کی انجام دہی کے لئے جنوبی سوڈان کی حکومت کی پیشگی اختیارات یا اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

دائی نے کہا کہ یہ ایک استحقاق نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے کہ وہ پین ہولڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے، یا مذاکرات کار کی قیادت کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔