اقوام متحدہ(شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی حکمرانی کو فروغ دینے میں حقیقی کثیر الجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت کے بارے میں بریفنگ کے دوران کہا کہ مصنوعی ذہانت کا اچھا یا برا ہونا دو دھاری تلوار کی طرح ہے۔
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ اسے کس طرح استعمال اور منظم کیا جاتا ہے جبکہ اس ضمن میں ترقی اور سلامتی کو کس طرح متوازن کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو حقیقی کثیر الجہتی کے جذبے کو برقرار رکھنا چاہئے، وسیع پیمانے پر بات چیت میں شامل ہونا چاہئے، مسلسل اتفاق رائے تلاش کرنا چاہئے، اور مصنوعی ذہانت کی حکمرانی کے لئے رہنما اصولوں کی ترقی کی تلاش کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ چین اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے مرکزی رابطہ کار کے کردار کی حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی تمام فریقین کے درمیان گہری بات چیت کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ تمام ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے اس مقصد میں حصہ لینے اور اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور شرکت کی حمایت کرتا ہے۔
ژانگ نے مصنوعی ذہانت کی ترقی میں اخلاقیات کو سرفہرست رکھنے کے اصول پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا ممکنہ اثر انسانی علمی حدود سے تجاوز کر سکتا ہے۔ اس کے تحت اس بات کو یقینی بنا یا جا تا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ہمیشہ انسانیت کو فائدہ پہنچاتی رہے۔اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ لوگوں پر مرکوز اور مصنوعی ذہانت کے لئے اچھا نقطہ نظر اختیار کیا جائے۔