اقوام متحدہ(شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ پر زور دیا ہے کہ وہ امن قائم کرنے کے لیے جامع بجٹ کارکردگی کو مضبوط بنائے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی پانچویں کمیٹی کے دوبارہ شروع ہونے والے اجلاس کے دوسرے حصے کو بتایاکہ سیکرٹریٹ کو جامع بجٹ کی کارکردگی کو مضبوط بنانا اور داخلی کنٹرول کو بہتر بنانا جاری رکھنا چاہئے تاکہ امن مشنز کی کارکردگی اور افادیت میں اضافہ کیا جا سکے۔
اس تنظیم کے سب سے بڑے واحد بجٹ کے طور پر، امن آپریشنز کا بجٹ اربوں ڈالرز میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین سائنس پر مبنی اور دانشمندانہ اصول کے تحت بجٹ کا جائزہ لینے اور اپنے اختیار کو پورا کرنے کے لئے امن مشنز کے لئے ضروری وسائل فراہم کرنے کی پانچویں کمیٹی کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔
مندوب نے کہا کہ ہم مالی سال 2023/2024 کے لئے سیکرٹری جنرل کی طرف سے تجویز کردہ امن بجٹ میں نسبتاً بڑے اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں جس سے رکن ممالک کے لئے مالی بوجھ بڑھ سکتا ہے جن میں سے متعدد کو تشویش ہے۔
یہ ایک مشترکہ نقطہ نظر ہے کہ امن بجٹ کا احتیاط سے اور جامع جائزہ لیا جانا چاہئے۔ چین بجٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لئے قابل قدر سفارشات فراہم کرنے کے لئے بیرونی آڈٹ باڈی کے طور پر اپنا کردار مکمل طور پر ادا کرنے میں بورڈ آف آڈیٹرز کی حمایت کرتا ہے۔ ہم اقوام متحدہ کی حمایت کرتے ہیں کہ وہ امداد دینے والے ممالک کو بروقت معاوضہ ادا کرے۔