بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی"غیر ملکی حمایت حاصل کرنے کے لیے جزیرے کے تمام وسائل کا فائدہ اٹھانے" پر سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا یہ "شرمناک فعل" ناکامی سے دوچار ہوگا۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے ان خیالات کا اظہار ڈی پی پی کے اس اعلان کے بارے میں میڈیا استفسار کے جواب میں کیا کہ وہ "21ویں صدی کی تجارت پر یو ایس-تائیوان انیشیٹو" کے تحت امریکہ کے ساتھ پہلے معاہدے پر دستخط کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم خودمختاری کے لیے مضمرات کے حامل کسی بھی معاہدے یا امریکہ اور چین کے تائیوان خطے کے درمیان سرکاری نوعیت کے معاہدے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں،ما نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ بیانات پرٹھوس اقدامات کے ذریعے عمل کرے۔ ترجمان نے ڈی پی پی کو جزیرے پر کاروباری اداروں اور لوگوں کے مفادات کی قیمت پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔