• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ کا سیچھوان زلزلے پر مدد کرنے پر تائیوانی عوام سے اظہار تشکرتازترین

September 08, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان کے عوام کا سیچھوان صوبے میں زلزلہ سے متاثرہ لوڈنگ کاؤنٹی کے لیے اپنے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیاہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے جمعرات کو کہا کہ تائیوان میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے، جبکہ تائیوان کے کاروباری افراد اور کاروباری اداروں نے رقم اورسامان عطیہ کیا ہے۔

ژو نے کہا کہ مین لینڈ ان کی کوششوں کے لیے شکر گزار ہے۔ لوڈنگ کاؤنٹی میں5 ستمبر کو آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے سے  74 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔