• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ عہدیدار کا آبنائے تائیوان میں قومی اتحاد کی مشترکہ کوششوں کا مطالبہتازترین

January 02, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف قومی حیات نو اور قومی اتحاد کے اہداف کی طرف کام کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ نے یہ بات 2023 میں "آبنائے تائیوان کے پار تعلقات" میگزین کے پہلے شمارے میں نئے سال کے ایک پیغام میں کہی۔

سونگ نے کہا کہ چینی مین لینڈ نے 2022 میں آبنائے پار تعلقات کو فروغ دینے اور آبنائے تائیوان کی دونوں اطراف کے ہم وطنوں کو  میں متحد کرنے میں پہل کو برقرار رکھا ہے۔

سونگ نے کہا کہ تائیوان معاملے پر تاریخی حقائق اور تائیوان میں کام بارے مین لینڈ کے اہم اصولوں اور پالیسیوں کو تائیوان میں ہم وطنوں اور بین الاقوامی برادری پر واضح کرنے کے لئے سال بھر مسلسل کوششیں کی گئیں۔

سونگ نے کہا کہ مین لینڈ نے تائیوان کے ہم وطنوں اور کاروباری اداروں کی مدد کرنے اور مشکلات حل کرنے میں تعاون کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

سونگ نے کہا کہ چین نے علیحدگی پسند سرگرمیوں اور تائیوان بارے امور پر بیرونی مداخلت کے خلاف جنگ جاری رکھی اور بیرونی قوتوں کو مئوثر طریقے سے روکا گیا جنہوں نے تائیوان کو چین پر کنٹرول کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی۔

سونگ نے کہا کہ 2023 میں ہم پرامن اتحاد اور ایک ملک، دو نظام کی پالیسی برقرار رکھیں گے ، ایک چین اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کی بنیاد پر تائیوان معاشرے کے مختلف شعبوں سے وابستہ دور اندیش افراد کے ساتھ آبنائے پار تعلقات اور قومی اتحاد پر وسعت اور گہرائی سے بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قومی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کریں گے اور علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔