• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی محققین نےتھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ نئی قسم کی لتھیم بیٹری تیارکرلیتازترین

October 28, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نےتھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک نئی قسم کی لتھیم دھات کی بیٹری تیارکی ہے، جس سے بیٹری کی عمر اور توانائی نمایاں طور پر بہترہوگئی ہے۔

توقع تھی کہ  لتھیم دھات کی بیٹری اپنی ممکنہ اعلیٰ توانائی کی صلاحیت کے ساتھ  اعلی توانائی  کی حامل نیکسٹ جنریشن بیٹری ہوگی۔ 

تاہم لتھیم ڈینڈرائٹ  پیدا ہونے  اور کولمبک کی کم کارکردگی جیسے نقائص کی وجہ سے  ناقص سائیکلبلٹی اور کم توانائی کی کثافت، نے اس کے استعمال کو محدود کر دیا ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسزکے تحت ڈیلین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل فزکس کے محققین نے تھری ڈی  پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے لتھیم دھات کے لیے ٹائٹینیم کاربائیڈ پر مبنی سہاروں کو کیتھوڈ جمع کرنے کے لیے استعمال کیا ہے،جولتھیم ڈینڈرائٹ پیدا کیے بغیر 4ہزار800 گھنٹے سے زیادہ کی عمر کے ساتھ 30 ملی ایمپیئر گھنٹہ فی مربع سینٹی میٹر اور فی سائیکل شاندار ایریا صلاحیت حاصل کرتی ہے۔