بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے مکئی کے ڈنٹھل سے مصنوعی نشاستہ اورمائکروبیل پروٹین بنانے کاایک طریقہ وضع کیا ہے۔ یہ طریقہ مصنوعی نشاستے کی پیداواری لاگت کوکم اور خوراک پیدا کرنے کا ایک نیا طریقہ فراہم کر سکتا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی فوڈ سیکورٹی کے لیے بڑے چیلنجزکا باعث ہے۔ زرعی فضلہ کی مصنوعی خوراک میں موثر تبدیلی خوراک کے بحران کو دور کرنے اور پائیدار زرعی ترقی کے حصول کا ایک اہم طریقہ ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور دیگر اداروں کے ماتحت کام کرنے والے بائیوٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے مکئی کے ڈنٹھل میں موجود سیلولوز کو مصنوعی نشاستے میں تبدیل کرنے اور مائکروبیل پروٹین تیار کرنے کے لیے ملٹی اینزائم مالیکیولر سسٹم اور بیکر خمیر کا استعمال کیا۔ تحقیق کے مطابق، پیداوار کے پورے عمل کے لیے آلات میں صرف ایک چھوٹی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، اس میں کوئی اینزائم یا توانائی ان پٹ کی ضرورت نہیں اور اس سے شوگر کا نقصان نہیں ہوتا، جس سے کم قیمت پر مصنوعی نشاستہ اور مائکروبیل پروٹین تیار کی جاسکتی ہے۔