• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی محققین نے ایک ملٹی ماڈل نیورو امیجنگ ڈیٹاسیٹ متعارف کرادیاتازترین

October 11, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے ایک  ملٹی ماڈل نیورو امیجنگ ڈیٹاسیٹ متعارف کرایا ہے جس میں انسانی دماغی کے پروسیسنگ کے عمل  کا مطالعہ کرنے کے لیے تقریباً 10ہزار چینی الفاظ شامل ہیں۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس ) کے مطابق جریدے سائنٹفک ڈیٹا میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ  ڈیٹاسیٹ کے دوران 12 صحت مند رضاکاروں پر فنکشنل میگنیٹک ریزوننس امیجنگ (ایف ایم آر آئی ) اور میگنیٹوئنسیفالوگرافی (ایم ای جی ) ڈیٹا کو ترتیب اور اسے  پراسس کیا گیاجبکہ اس دوران  رضاکاروں کو چھ گھنٹے تک  قدرتی کہانیاں سنانے کے ساتھ  ہائی ریزولوشن سٹرکچرل، ڈفیوژن ایم آر آئی اور آرام کی حالت ایف ایم آر آئی میں رکھا گیا۔

سی اے ایس انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن کے محققین نے اس دوران  بھرپور لسانی تشریحات بھی فراہم کیں، جن میں الفاظ کی فریکوئنسی، سینٹیکٹک ٹری اسٹرکچر، ٹائم الائنڈ کیریکٹر اور مختلف قسم کے الفاظ اور کردارکی ایمبیڈنگ شامل تھی۔   تحقیقی مضمون میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے مطابقت پذیر ڈیٹا کو پہلے ایف ایم آر آئی میں اور پھر ایم ای جی میں کہانی سننے والے شرکاء کے ایک ہی گروپ کے ذریعہ الگ سے جمع کیا گیا، جو زبان کی فہم کی متحرک پروسیسنگ کے مطالعہ کے لیے موزوں ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈیٹاسیٹ، مختلف عنوانات کے ساتھ کہانیوں کے ایک بڑی ذخیرہ الفاظ پر مبنی، کمپیوٹیشنل لینگویج ماڈلز کا جائزہ لینے اور بہتر بنانے کے لیے دماغی معیار کے طور پر کام کر سکتا ہے۔