تیان جن (شِنہوا) تیانجن یونیورسٹی کے فرنٹیئر سائنس سینٹر فارسنتھیٹک بائیولوجی نے تیانجن ہوان ہوا ہسپتال کے تعاون سے ڈی این اے پر مبنی ڈیٹا اسٹوریج میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جدید ڈی این اے پیلیٹ کوڈنگ اسکیم متعارف کرادی ہے۔
یہ نیا طریقہ دماغی مقناطیسی ریزوننس امیجنگ (ایم آر آئی) ڈیٹا کو ڈی این اے میں کامیاب انکوڈنگ کے ساتھ ساتھ نقصان دہ ڈی کوڈنگ اور امیجنگ ڈیٹا کی تھری ڈی تشکیل نو کے قابل بناتا ہے جس سے جدید میڈیکل ڈیٹا اسٹوریج ٹیکنالوجیز میں ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
اس تازہ ترین تحقیق کے نتائج نیشنل سائنس ریویو میں شائع ہوئے ہیں۔
دماغ کا ایم آر آئی اسکین طبی تشخیص، سرجری کی منصوبہ بندی اور علاج کی تشخیص کے لئے بہت ضروری ہے تاہم اس اسکیننگ کے دوران جمع شدہ ڈیٹا کا بڑا حصہ طویل مدتی اسٹوریج کے طریقوں میں اہم چیلنجز پیدا کرتا ہے۔
یہ مسئلہ خاص کر کم عمر پارکنسن، مرگی اور دماغی خلیوں کی خرابیوں جیسی بیماریوں میں بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس طرح کے امور میں زندگی بھر ڈیٹا جمع کرنا اور اس تجزیہ کرنا ضروری ہوتا ہے موجودہ اسٹوریج درمیانی نوعیت ہے جبکہ طویل مدتی ڈیٹا اسٹوریج کی بڑے پیمانے پر طلب پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔