• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مارکیٹ غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پر کشش ہے، ترجمان وزارت تجارتتازترین

August 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی آمد میں مسلسل اضافہ کے ساتھ چینی مارکیٹ غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بدستور پرکشش ہے۔

سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران حقیقی معنوں میں چینی مارکیٹ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 17.3 فیصد اضافہ کے ساتھ مجموعی طور پر 7 کھرب 98 ارب 33 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہے ۔ امریکی ڈالر کے لحاظ سے سرمایہ کاری کی آمد 21.5 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 23 ارب92 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئی تنگ نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کی کشش کو چار عوامل سے منسوب کیا۔

مکمل صنعتی نظام ،ایک بڑی مارکیٹ ، طویل المدتی اقتصادی اشاریے اور سماجی استحکام سمیت چین کو حاصل فوائد نے غیر ملکی اعانت سے چلنے والے اداروں کی ترقی کیلئے ایک اچھی بنیاد فراہم کی ہے۔

شو نے کہا کہ چین کی ہمیشہ کھلی رہنے والی مارکیٹ مزید مواقع فراہم کرتی ہے اور اس کے کاروباری ماحول میں مسلسل بہتری سےغیر ملکی کاروباری اداروں کے اعتماد کو تقویت مل رہی ہے۔