ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ نام نہاد ""ہانگ کانگ اقتصادی و تجارتی دفتر (ایچ کے ای ٹی او) سرٹیفیکیشن ایکٹ پر پیش رفت کوفوری طور پر روک دے۔ دفتر کے ترجمان نے چین مخالف چند کانگریس ارکان کے پیش کردہ نام نہاد ایکٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کردیا، جسے امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات نے 13 جولائی کو منظور کیا تھا جس کو اب رائے شماری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ اس ایکٹ کے ذریعے "ایک ملک، دو نظام" کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ، امریکہ میں ایچ کے ای ٹی او کی مراعات اور استثنیٰ کے خاتمے یہاں تک کہ دفتر کی بندش کا مطالبہ اور ہانگ کانگ کے معاملات سمیت چین کے اندرونی امورمیں سنگین مداخلت کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ امریکہ کے تجارتی سرپلس کا سب سے بڑا ذریعہ اور امریکی اداروں کے لیے سرمایہ کاری اور کاروبار کا اہم مقام ہے۔ایچ کے ایس اے آر حکومت کی طرف سے قائم کردہ بیرون ملک اقتصادی اور تجارتی تنظیموں کے طور پر،ایچ کے ای ٹی اوز ہانگ کانگ اور متعلقہ ممالک اور خطوں کے درمیان یکساں اقتصادی اور تجارتی تعاون کی بنیاد پر اچھے طریقے سے چل رہے ہیں۔