بغداد (شِنہوا)عراق میں جاری تیل کی بین الاقوامی نمائش میں چینی کمپنیز پر جوش طر یقے سے شرکت کر رہی ہیں جو تیل کے وسائل کو مزید ترقی دینے کے لئے عراق کے ساتھ شمولیت کے لئے تیار ہیں۔
تیل کے منصوبوں اور لائسنسنگ ٹورز کے لئے چار روزہ بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس کے نام سے اتوار کو بغداد میں شروع ہوا جو بدھ تک جاری رہے گا۔
پیٹروچائنہ انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (مشرق وسطیٰ) کے جنرل منیجر چھن شن رونگ نے شِنہوا کو بتایا کہ اس نمائش میں حصہ لے کر پیٹرو چائنہ اپنے ماتحت اداروں کو فروغ دے سکتا ہے تاکہ عراق کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں اور عراقی تیل اور گیس کے شعبے کی ترقی میں حصہ لیا جا سکے۔
عراق کی معیشت میں تیل کے شعبے کا غلبہ ہے۔ عالمی بینک کی طرف سےعراقی ترقی کی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق 2012 سے 2022 کے عرصے کے دوران تیل کی آمدنی عراق کی برآمدات کا 99 فیصد سے زیادہ، حکومت کے بجٹ کا 85 فیصد اور اس کی مجموعی مقامی پیداوار کا 42 فیصد تھی۔
افتتاحی تقریب میں عراقی وزیر تیل حیان عبدالغنی نے بھی اس تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ایسے منصوبوں کو فروغ دینا ہے جو تیل سے متعلق صنعتوں جیسے پیٹرو کیمیکل اور ریفائنریز کی مدد کریں اور بالآخر قومی معیشت کو تقویت دیں۔
مشرق وسطیٰ کے لیے سی این او او سی کے چیف نمائندے ژی وین شینگ نے شِنہوا کو بتایا کہ سی این او او سی نے عراق کی سرکاری کمپنی مسان آئل کمپنی کے ساتھ ایک مشترکہ ادارہ قائم کیا ہے جس کے 85 فیصد ملازمین عراقی ہیں۔