• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کمپنیوں کی جانب سے کینیائی طلباء کیلئے جاب فیئر کا انعقادتازترین

December 29, 2022

نیروبی(شِنہوا)کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں چینی کمپنیوں کی جانب سے ایک 2 روزہ جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں کینیائی طلباء کیلئے تقریباً 300 مواقع کی پیشکش کی گئی ہے۔

جاب فیئر کا انعقاد نیروبی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ نے کینیا میں کام کرنے والی 21 چینی کمپنیوں کے تعاون سے کیا تھا۔

نیروبی یونیورسٹی میں تعلیمی امور کے نائب وائس چانسلر جولیس اوگینگو نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ جاب فیئر نے طلباء کو ممکنہ آجروں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا، اس طرح ان کے ملازمت حاصل کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں اچھے آجر کے طور پر ابھری ہیں کیونکہ یہ کمپنیاں مقامی ملازمین میں عالمی شہریت پیدا کرنے کی  روایت رکھتی ہیں۔

نیروبی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹر وانگ شانگ شو نے کہا کہ بھرتی کی مشق نے چینی کمپنیوں کو کینیا کے بہترین طلباء کا انتخاب کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔