• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کمپنیوں کی امریکہ میں دنیا کے معروف ڈسپلے شو میں شرکتتازترین

May 15, 2024

سان فرانسسکو(شِنہوا) چینی کمپنیوں نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرسان ہوزے میں ڈسپلے انڈسٹری کی ایک بڑی نمائش میں کلیدی حیثیت کے ساتھ شرکت کی،نمائش کے شرکا چینی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجیز اور مصنوعات سے بڑی حد تک متاثر ہوئے۔

کیلی فورنیا کی سوسائٹی فار انفارمیشن ڈسپلے (ایس آئی ڈی) کے زیراہتمام ڈسپلے ویک 2024  جمعہ تک سان ہوزے میک اینری کنونشن سنٹر میں جاری ہے۔نمائش کے منتظمین کے مطابق  ڈسپلے ویک میں آگمینٹڈ ریئلٹی( اے آر)،ورچوئل رئیلٹی( وی آر)،اوایل ای ڈی،ایل سی ڈی،کوانٹم ڈاٹس،آٹوموبائل ٹیکنالوجی،ویئرایبل اور ڈیجیٹل سائن کی نمائش کی جارہی ہے۔

سیمی کنڈکٹر ڈسپلے انڈسٹری میں دنیا کے سب سے بڑے مینوفیکچررز میں سے ایک چین کے بی او ای ٹیکنالوجی گروپ سمیت دیگر سرکردہ چینی ڈسپلے پینل کمپنیاں نمائش میں شرکت کررہی ہیں جن میں ٹی سی ایل چائنہ سٹار آپٹو الیکٹرونکس ٹیکنالوجی( ٹی سی ایل   سی ایس اوٹی) اورتیان ما مائیکروالیکٹرونکس کمپنی شامل ہیں۔