• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کمپنیاں کینیا کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، ماہرسرمایہ کاریتازترین

October 19, 2022

نیروبی (شِنہوا) سرمایہ کاری اور اقتصادیات کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ کینیا کی سماجی و اقتصادی ترقی میں چینی کمپنیاں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں سرمایہ کاری کی منتظم کمپنی آئی سی ای اے ایل آئی او این کے شعبہ تحقیق کے سربراہ جیوڈ مریگی نے  کہا کہ چینی کمپنیوں نے سڑکوں، ریلوے، سستے ہاؤسنگ یونٹس کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

مریگی نے نشاندہی  کی ہے کہ چینی کمپنیوں نے اشیائے خوردونوش کی پیداوار کے لیے مینوفیکچرنگ کی سہولیات بھی قائم کی ہیں ۔ اس  سے مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اشیا کی درآمد کی سطح میں بھی کمی آئی ہے۔

انہوں نے 2022 کی چوتھی سہ ماہی کی سرمایہ کاررپورٹ کے اجراء کے دوران کہا کہ یہ ایک مثبت اقدام ہے ، کیونکہ یہ مینوفیکچرنگ ہی ہے جو کہ معیشت کی معاشی تبدیلی کو آگے بڑھائے گی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طو ر پر چین ، کینیا میں سرمایہ کاری کے منفرد مواقع کی نشاندہی کر سکتا ہے ۔

مریگی نے واضح کیا کہ چینی کمپنیوں نے کینیا میں کامیابی حاصل کی ہے، ان میں لچک موجود ہے اور کینیا میں موجود مشکلات اور مواقع کے قدرشناس ہیں۔ اسی لئے وہ تجویز کرتے ہیں کہ کینیا چین سے سیکھ سکتا ہے کیونکہ اس ایشیائی قوم نے یہ ثابت کیا ہے کہ کس طرح معیشت میں نسبتاً مختصر مدت کے دوران مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔