• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کمپنی سے اچانک تحقیقات سے امریکی مارکیٹ پر اعتماد مجروح ہواہے:چینتازترین

January 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ایک چینی کمپنی کے بارے میں امریکہ کی اچانک تحقیقات سےامریکی مارکیٹ میں چینی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔

 اس حوالے سے وزارت تجارت کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ امریکہ میں چینی افراد سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ ان کے سیل فونز، کمپیوٹرزاوردیگر ذاتی آلات ضبط کیے جانے  سے چینی فرموں اور کاروباری افراد کے معمول کے کام بری طرح متاثرہوئےہیں۔ ترجمان نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ چینی کمپنیوں اور کاروباری افراد کے لیے محفوظ، شفاف اور مساوی کاروباری ماحول کو یقینی بناتے ہوئے  ہراساں کرنے کے عمل کو بند کرے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین اس صورتحال پر گہری نظررکھتے ہوئے چینی کاروباری اداروں اور شہریوں کے حقوق اور مفادات کا مستقل طور پر تحفظ کرے گا۔