• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کمپنی "آنر" نے ترکیہ میں نیا سیل فون متعارف کرادیاتازترین

May 03, 2023

استنبول (شِنہوا) چین کی اسمارٹ ڈیوائسز بنانے والی کمپنی "آنر" نے ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ایک تقریب کے دوران  اپنا نیا موبائل فون متعارف کرادیا۔

اپنی پائیداری کے لئے مشہور آنر ایکس 9 اے ماڈل آنر کی ایکس سیریز کا یہ پہلا موبائل فون ہے جو ترکیہ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

فون نے اپنے پہلے ہفتے میں زبردست فروخت کی اور دیگر فون سیریز کی نسبت 87 فیصد زیادہ فروخت ہوا۔ فون کا سائز 7.9 ملی میٹر اور وزن 175 گرام ہے۔

آنر کے کنٹری منیجر سن جنگ فے نے آنر کے 13 ہزار عملے ، 7 تحقیق و ترقی مراکز اور تقریباً 300 پیٹنٹس کو اتنے قلیل عرصے میں تیز رفتار نمو کی وجہ قرار دیا ہے۔

یہ کمپنی ٹیکنالوجی کی دنیا میں چین کے بڑے ادارے ہواوے سے 2 برس قبل الگ ہوئی تھی۔

کارپوریٹ کمیونیکیشنز اینڈ پی آر منیجر سنر ترہان نے بتایا کہ کمپنی نے تیز رفتار اور ہم آہنگ صارف کا تجربہ پیش کرنے کے لئے ایک سیل فون ایکو سسٹم تیار کیا ہے اور وہ مخصوص خدمات میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔

ہواوے کے ذیلی برانڈ کے طور پر قائم "آنر" بنیادی طور پر اسمارٹ فونز، ٹیبلٹ کمپیوٹرز اور ویئرایبل ٹیکنالوجی جیسی اسمارٹ ڈیوائسز تیار اور فروخت کرتا ہے۔