• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کینیڈین عجائب گھر وینکوور میں جولائی میں کھل جائے گاتازترین

May 24, 2023

اوٹاوا(شِنہوا) کینیڈا میں اپنی نوعیت کا پہلا چینی کینیڈین عجائب گھر یکم جولائی سے عوام کے لئے باضابطہ طور پر کھول دیا جائے گا۔

کینیڈین ہیریٹیج کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق وینکوور کے چائنہ ٹاؤن میں قائم یہ عجائب گھر چینی کینیڈین باشندوں کی تاریخ، خدمات اور زندہ وجاوید ورثہ کو خراج تحسین پیش کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق یہ چینی امیگریشن ایکٹ کی 100 ویں سالگرہ بھی منائے گا، جسے عمومی طور چائنیز ایکسکلوژن ایکٹ کہا جا تا ہے۔ یہ ایک امتیازی اور نسل پرستانہ پالیسی تھی جس کے تحت تقریباً  25 سال تک چینی باشندوں کو کینیڈا میں داخل ہونے سے مکمل طور پر روک دیا گیا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق عجائب گھر کی افتتاحی نمائش "دی پیپر ٹریل ٹو دی 1923 چائنیز ایکسکلوژن ایکٹ" ہوگی جس میں اس قانون بارے اہم موضوعات اور معلومات پیش کی جائیں گی۔

اُس وقت موجود افراد اور خاندانوں کی کہانیوں سے ذاتی روابط کو اجاگر کیا جائے گا اور اس قانون کے عناصر اور چینی برادری پر اس کے تباہ کن اثرات کو دیکھا جائے گا۔

کینیڈا کی حکومت نے عجائب گھر کو 50 لاکھ کینیڈین ڈالر ( 37 لاکھ امریکی ڈالر) سے زیادہ کی مالی اعانت فراہم کی ہے۔