ہیفے(شِنہوا) چینی کار ساز چیری ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے سال 2022 کے پہلے 8 مہینوں کے دوران اپنی گاڑیوں کی فروخت میں مستحکم اضافہ رپورٹ کیا ہے ۔
کمپنی کی ماہانہ فروخت رپورٹ کے مطابق کمپنی نے جنوری تااگست کے عرصہ کے دوران 7 لاکھ 48 ہزار550 گاڑیاں فروخت کیں جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 30فیصد زیادہ ہیں ۔
ان فروخت کردہ گاڑیوں میں سے برآمد کردہ گاڑیوں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار633 تھی جوکہ گزشتہ سال کی نسبت 51.1 فیصد زیادہ ہیں ۔
چیری نے صرف اگست کے مہینے میں 1 لاکھ 41 ہزار767 گاڑیاں فروخت کیں جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 111 فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں سے51 ہزار774 گاڑیاں برآمد کی گئیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 152.7 فیصد زیادہ ہیں اور اس نے کمپنی کے لئے ایک ماہانہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
چیری کی نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اگست کے دوران 267.8 فیصد اضافہ ہوا ، جوکہ 28 ہزار 459 یونٹس تک پہنچ گیا ہے اور یہ بھی کمپنی کے لئے ایک ماہانہ ریکارڈ بن گیا ہے۔