• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کار برانڈ اسرائیلی مارکیٹ میں داخل ہونے کیلئے تیارتازترین

October 03, 2022

بیت المقدس(شِنہوا)چینی کار برانڈ کی نیٹا ماڈل کاریں پہلی باراسرائیلی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کی جائینگی۔

کاریں درآمد کرنیوالی اسرائیلی ڈیلرشپ کے مطابق اسرائیلی آٹوموٹیو کمپنی بلیلیس گروپ اور چینی کار ساز کمپنی ہوزون آٹو نے اسرائیل میں ہوزون کے نیٹا الیکٹرک ماڈلز کی درآمد اور تشہیر ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

بلیلیس گروپ میں پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈویژن کے سی ای او الہانان یاہو نے صحیح تاریخ بتائے بغیر شِنہوا کو بتایا کہ کاروں کی فروخت 2023ء میں شروع ہو گی۔

ہوزون آٹو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ نیٹا ماڈل مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ میں داخل ہوں گے۔

ہونگ چھی بی وائے ڈی ، دی گریٹ وال اور دیگر کمپنیوں کے تیار کردہ نیٹا ماڈل ان کئی دیگر چینی الیکٹرک برانڈز میں شامل ہو جائے گا جنہیں اسرائیل میں مقبولیت حاصل ہے۔

چین کی کار ساز کمپنی گیلی آٹو گروپ کی تیار کردہ جیومیٹری سی الیکٹرک کار اگست کے دوران اسرائیل میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی کا ماڈل رہی ہے۔