• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی آمدن میں پہلی ششماہی کے دوران 34.3 فیصد اضافہتازترین

August 30, 2024

شین ژین (شِنہوا) چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی فروخت رواں سال کی پہلی ششماہی میں 34.3 فیصد اضافے سے 417.5 ارب یوآن (تقریباً 58.6 ارب امریکی ڈالر) رہی۔

کمپنی کے مطابق اس مدت میں کمپنی نے 13.2 فیصد کا خالص منافع حاصل کیا۔ ہواوے کے روٹیٹنگ چیئرمین شو ژی جون نے بتایا ہے کہ  کمپنی کی مجموعی کاروباری کارکردگی توقعات کے مطابق رہی۔

اس سے قبل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 کی پہلی ششماہی میں اس کی فروخت سے حاصل شدہ آمدن 310.9 ارب یوآن تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 3.1 فیصد زائد تھی جبکہ خالص منافع کا تناسب تقریبا 15 فیصد تھا۔