بیجنگ (شِنہوا) چین کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو عوامی نقل و حمل کی خدمات معمول کے مطابق دوبارہ شروع کرنے کے لئے اقدامات درکار ہیں، یہ نوول کرونا وائرس وبا کے ردعمل کو بہتر بنانے کی سمت ایک مزید قدم ہوگا۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق مسافروں کو منفی نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کے نتائج ، صحت کوڈ ، آمد پر ٹیسٹ یا معلومات کا اندراج کئے بغیر دوسرے علاقوں میں سفر کی اجازت دینے والے اقدامات پرسختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔
وزارت نے ان علاقوں میں فوری طور پر معمول کے مطابق آپریشن بحال کرنے پر زور دیا ہے جہاں وبائی امراض پر قابو پانے کے اقدامات کے سبب نقل وحمل کی خدمات معطل تھیں۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو اپنی مرضی کے تحت ٹرانسپورٹ اور ای ٹکٹ سمیت مختلف خدمات فراہم کرنے میں حوصلہ افزائی اور مدد فراہم کی جائے۔