بیجنگ (شِنہوا) نائب وزیر حیاتیات و ماحولیات ژائی چھنگ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت سبز ترقی کو فروغ دینے میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔
ژائی نے جمعہ کے روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی سبز ترقی کے لیے ایک عالمی اتحاد قائم کیا گیا ہے جس میں 150 سے زائد شراکت دار موجود ہیں جن کا تعلق 40 سے زائد ممالک سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد نے پالیسی مکالمہ اور مشترکہ تحقیق کو مضبوط بنانے اور پائیدار ترقی میں اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 میں تعاون کے لئے کام کیا۔
سبز ٹیکنالوجیز میں اختراع اور تبادلے کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی انتظام میں باصلاحیت افراد پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔
ژائی نے کہا کہ سبز ترقی میں اتفاق رائے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ہم نے 120 سے زائد ممالک کے تقریباً 3 ہزار ماحولیاتی انتظام کے اہلکاروں ، ماہرین اور اسکالرز کو تربیت دی ہے۔
چین نے 2013 میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تجویز کیا تھا جس کا مقصد تجارتی اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورکس کو قدیم شاہراہ ریشم کی راہداریوں کے ذریعے ایشیا ، یورپ اور افریقہ سے جوڑنا ہے۔