• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی فوج نے سوڈان سے 1 ہزار 171 افراد کا انخلا مکمل کرلیاتازترین

April 30, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی فوج نے سوڈان سے چینی باشندوں کو نکالنے کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کے فائی نے بتایا کہ بدھ سے ہفتے تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران چینی بحری جہازوں نے 940 چینی باشندوں اور 231 غیرملکیوں کو سوڈان سے نکال کر سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ پہنچا دیا۔

تان نے کہا کہ چینی فوج ہمیشہ عوام کی محافظ ، قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر میں مصروف عمل ایک مضبوط قوت ہے۔