• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی فنڈنگ سے تعمیر کردہ پل جنوبی فلپائن کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا، فلپائنی صدرتازترین

October 27, 2022

داواؤ(شِنہوا)فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس نے کہا ہے کہ  فلپائن کےتیسرے بڑے شہر داواؤ کو ایک سیاحتی جزیرے سے جوڑنے کیلئے چین کی مالی اعانت سےتعمیر کیا جانیوالا پل ملک کے جنوبی علاقے میں سیاحت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کرے گا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران کیا۔

تقریب میں سامال جزیرےاور داواؤ شہر کو جوڑنے والے 4 لائنوں والے 3.81 کلومیٹر طویل دوطرفہ پل کی تعمیرکا آغاز کیا گیا جو سیاحوں کی جزیرے کے گارڈن سٹی آف سامال تک رسائی کو آسان بنائے گا۔

مارکوس نے کہا کہ اپنی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ پل داواؤ شہر اور  جزیرے کے گارڈن سٹی آف سامال کی اقتصادی صلاحیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کی روزگار، تعلیم اور دیگر خدمات تک رسائی کو بڑھانے میں ہماری مدد کرے گا۔

قدیم ساحلوں، سنورکلنگ اور غوطہ خوری کے مقامات کیلئے مشہور جزیرے کا گارڈن سٹی آف سامال معروف سیاحتی مقامات میں سے ایک اور سیاحوں کیلئے سمندری راہداری ہے ۔ پل کے بغیرجزیرے تک داواؤ شہر سے صرف کشتی کے ذریعے جزیرے تک پہنچا جا سکتا ہے۔

مارکوس نے اس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام میں قابل بھروسہ شراکت دار ہونے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔