• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی فضائیہ ائیرشو چائنہ میں نئے طیارے پیش کرے گیتازترین

November 07, 2022

گوانگ ژو (شِنہوا) چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) فضائیہ آ مدہ 14 ویں ائیرشو چائنہ میں نئے طیارے پیش کرے گی۔ ائیرشو 8 سے 13 نومبر تک صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژو ہائی میں منعقد ہوگا۔

پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) فضائیہ کے ترجمان شین جنکی نے بتایا کہ ان میں وائی یو 20 ٹینکر طیارہ، جے 16 ملٹی رول فائٹر جیٹ اور اونچائی پر طویل برداشت رکھنے والا اٹیک ۔ 2 ڈرون شامل ہیں ۔ یہ پہلی بار چائنہ بین الاقوامی ایوی ایشن اور ایرواسپیس نمائش یا ائیرشو چائنہ میں پیش ہوں گے۔

شین نے کہا کہ  پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) فضائیہ کے نئی نسل کے آلات سے لیس  وائی یو ۔ 20 نے جنگی طیاروں کو فضائی ایندھن کی فراہم کرنے کی متعدد مشقیں کی ہیں ، جن میں جے ۔20 ، جے ۔16 ، اور جے ۔10 سی شامل ہیں ۔ یہ  پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) فضائیہ کی  طویل فاصلے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

جے 20 چین کا چوتھی نسل کا درمیانی اور طویل فاصلے کا لڑاکا طیارہ ہے۔ اسے نومبر 2016 میں پہلی بار 11 ویں ائیر شو چائنہ میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔