• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں اضافہتازترین

October 28, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چینی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں ستمبر کے دوران  گزشتہ سال کی نسبت 40.8 فیصداضافہ ہوا ہے جبکہ ان کے مارکیٹ شیئرز میں بھی بدستور اضافہ جاری ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچررز کی جانب سے جاری کردہ صنعتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مہینے چینی مارکیٹ میں چینی برانڈ کی 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ اس عرصہ کے دوران ملک میں فروخت ہونیوالی مجموعی مسافروں کاروں کی تعداد کے تقریباً نصف کے برابر ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق 2022 کی ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں ملکی آٹو برانڈز کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت26.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 81 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

یہ فروخت ملک میں جنوری سے ستمبر کی مدت کے دوران مسافروں کاروں کی مجموعی فروخت کا 48.1 فیصد ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلے 4.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔