چینی بندرگاہ الاتو پاس سے گزرنے والی مال بردارٹرینوں کی تعدادمیں اضافہتازترین
September 12, 2022
ارمچی(شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی ایک بڑی زمینی بندرگاہ الاتو پاس سےچین-یورپ مال بردار ٹرین کےمجموعی طور پر90 روٹس گزر رہے ہیں۔
الاتو پاس کے کسٹمز نے بتایا کہ ان میں سے پچیس روٹس اس سال نئے شروع کیے گئے ہیں ۔ 2022 میں، ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 24 ٹرینوں کے ساتھ الاتو پاس سے یومیہ اوسطاً 17چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔مال بردار ٹرینیں بنیادی طور پر چین کی چھونگ چھنگ میونسپلٹی، شانشی، سیچھوان اور ہینان کے صوبوں سے روانہ ہوکر جرمنی، پولینڈ، بیلجیم اور روس سمیت 18 ممالک تک جاتی ہیں۔الاتوپاس سے 2011 میں چین-یورپ مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کیا گیا تھا ۔ اس بندرگاہ سے گزرنے والے بڑے درآمدی سامان میں آٹوموبائل اور آلات، سوتی دھاگہ اور لکڑی ، جبکہ برآمد ی سامان میں بنیادی طور پر گھریلو سامان، کپڑے اور روزمرہ کی ضروریات شامل ہیں۔