• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اور روسی صدور کی چین-روس ثقافتی سال کی افتتاحی تقریب میں شرکتتازترین

May 17, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیرپوتن نے بیجنگ میں چین ۔ روس سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر منعقدہ ایک خصوصی کنسرٹ اور چین۔ روس ثقافتی سال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

دوطرفہ تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے چینی صدر شی نے کہا کہ گزشتہ تین چوتھائی صدی پر محیط چین ۔ روس تعلقات کی تاریخ بتاتی ہے کہ پائیدار دوطرفہ اچھی ہمسائیگی اور دوستی پر مبنی جامع اسٹریٹجک رابطے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مستحکم کرکے انہیں فروغ دینا دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی مفادات کو پورا کرتا ہے اور عالمی برادری کی توقعات اور وقت کے رحجان کے عین مطابق ہے جسے تبدیلی نہیں کیا جاسکتا۔

چینی صدر شی نے کہا کہ ایک دوسرے ممالک میں تھیم پر مبنی سال کا انعقاد چین۔ روس عوامی اور ثقافتی تبادلے کی ایک عمدہ روایت بن گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نمایاں خصوصیت بھی ہے جس کا دونوں ممالک کے عوام نے بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے۔

صدر شی نے کہا کہ انہوں نے اور صدر پوتن نے 2024 اور 2025 کو چین۔ روس ثقافتی سال کے طور پر منانے پراتفاق کر رکھاہے۔ دونوں ممالک ثقافتی تبادلے کے پروگرامز منعقد کریں گے تاکہ دوطرفہ ثقافتی تعاون کے امکانات کو مزید اجاگر کیا جاسکے اور مشترکہ طور پر چین۔ روس ثقافتی تبادلے کا ایک نیا باب کھولا جاسکے۔

اس موقع پر روسی صدر پوتن نے کہا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور روسی عوام کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں حاصل کردہ چینی عوام کی عظیم کامیابیوں کے دل سے معترف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی احترام، مساوات اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر روس ۔ چین تعلقات میں پیشرفت سے دونوں ممالک میں ترقی کو فروغ ملا ،دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا اور عالمی تعلقات میں ایک اچھی مثال قائم ہوئی۔

صدر پوتن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر روس۔ چین ثقافتی سال کا انعقاد بہت معنیٰ رکھتا ہے اور روس باہمی تفہیم کو بڑھانے اور دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کے لئے چین کے ساتھ ثقافتی اور عوامی تبادلے گہرا کرنے کا خواہشمند ہے۔