• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اور روسی وزرائے خارجہ بات چیت میں برکس تعاون اور یوکرین بحران پر تبادلہ خیالتازترین

June 11, 2024

نیزنی نوگرود ، روس (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور برکس تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے روسی صدر ولادیمیرپوتن کے حالیہ دورہ چین کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کو دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کرنا اور دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں مختلف شعبوں میں تعاون میں پیشرفت کرنی چاہئے۔

وانگ نے کہا کہ چین۔ روس تعلقات میں پیشرفت ایک اسٹریٹجک انتخاب ہے جو دونوں فریقوں نے اپنے اپنے بنیادی مفادات کی بنیاد پر کیا ہے یہ عالمی رجحانات اور حالات سے مطابقت رکھتی ہے۔ اس کا ہدف کوئی تیسرا فریق نہیں ہے اور نہ ہی بیرونی قوتیں اسے متاثر کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین روس کے ساتھ ملکر اسٹریٹجک توجہ برقرار رکھنے، تعاون کے امکانات تلاش کرنے ، بیرونی دباؤ کا جواب دینے اور دوطرفہ تعلقات میں مستحکم اور پائیدار پیشرفت کا خواہشمند ہے۔

ملاقات کے دوران چینی وزیرخارجہ لاوروف نے کہا کہ صدر پوتن کے دورہ چین کے دوران دونوں سربراہان مملکت نے روس ۔ چین تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کی اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے نتائج حاصل کئے۔

انہوں نے کہا کہ روس دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو عملی شکل دینے ، اعلیٰ سطح کے  تبادلے تیز کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون میں پیشرفت اور مشترکہ طور پر روس۔ چین ثقافتی سال کامیاب بنانے میں چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔

فریقین نے یوکرین بحران سمیت موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔