• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اور قطری توانائی کمپنیوں کے درمیان 27 سال کا معاہدہتازترین

November 05, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین کی سرکاری توانائی کمپنی سائنوپیک اور قطر انرجی نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فروخت اور خریداری کے 27 سالہ معاہدے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری میں شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

سا ئنو پیک کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے تحت قطر انرجی نارتھ فیلڈ ساؤتھ (این ایف ایس) توسیع منصوبے سے ہر سال سا ئنو پیک کو 30 لاکھ ٹن ایل این جی مہیا کرے گی۔

معاہدے کے تحت قطرانرجی ایک جوائنٹ وینچر کمپنی میں سا ئنو  پیک کو 5 فیصد سود بھی منتقل دے گی جو این ایف ایس منصوبے میں 60 لاکھ ٹن سالانہ ایل این جی کی پیداواری صلاحیت رکھتی ہے۔

معاہدے پر دستخط شنگھائی میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کئے گئے۔

قطر ایل این جی کے صف اول کے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔ سا ئنو پیک کے مطابق این ایف ایس توسیع منصوبے میں ایل این جی کی 2 نئی پیداواری لائنز تعمیر کی جائیں گی جن کی پیداواری صلاحیت ایک کروڑ 60 لاکھ ٹن سالانہ ہوگی۔