• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی انٹربینک مارکیٹ میں گرین شعبوں بارے مزید فنڈز کا اجراکیا گیا ہے ، ایسوسی ایشنتازترین

November 06, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین میں انٹربینک مارکیٹ سرمایہ کاری  کے ذریعے پہلی تین سہ ماہی کے دوران  سبز اور کم کاربن والے شعبوں میں زیادہ فنڈز جاری کیے گئے  ہیں ۔

مالیاتی  مارکیٹ اور  ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی   قومی ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار  کے مطابق جنوری سے ستمبر  کے عرصہ کے دوران سبز ترقی  کے لیے قرضوں کے فنانسنگ کے طریقہ کار  کے ذریعے تقریباً 246.31 ارب یوآن (تقریباً 34 ارب  امریکی ڈالرز) اکٹھے کیے گئے،  یہ رقم   ایک سال قبل   کی نسبت  15.5 فیصد زیادہ ہے۔

اس عرصہ   کے دوران  کاربن  کے مکمل خاتمے اور پائیدار ترقی سے متعلق بانڈ کا اجراء بالترتیب 105.56 ارب یوآن اور 21.5 ارب  یوآن رہا۔

ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ انٹربینک مارکیٹ میں پہلی تین سہ ماہی کے دوران قرض کی مالی اعانت کے طریقہ کار کے ذریعے مجموعی طور پر 70 کھرب یوآن اکٹھے کیے گئے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں  2 فیصد زیادہ ہے۔

 نجی اداروں کی جانب سے سرمایہ کاری 14 فیصد بڑھ کر 428 ارب  یوآن ہو گئی ہے ۔