ہیلسنکی(شِنہوا) فن لینڈ کی کاروں کی فروخت کی صنعت کی نمائندگی کرنے والی سرکردہ تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ وہ یورپی الیکٹرک کار مارکیٹ میں چین کے ایک اہم شراکت دار بننے کے امکانات کے بارے میں پر امید ہیں۔
چینی ساختہ الیکٹرک بسیں فن لینڈ میں کئی سالوں سے موجود ہیں جبکہ چینی الیکٹرک گاڑیاں گزشتہ موسم بہار میں فن لینڈ کی مارکیٹ میں متعارف کرائی گئیں۔ایم جی ( سائیک موٹر) اور بی وائے ڈی نے فن لینڈ میں فروخت شروع کر دی ہے جنہوں نے فن لینڈ کی گاڑیوں کے شعبے میں وسیع پیمانے پر توجہ اپنی طرف مبذول کراتے ہوئےخاص طور پر قیمتوں اور مختصر ترسیل کے وقت پر توجہ دی ہے۔
شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں فن لینڈ کی سینٹرل آرگنائزیشن فار موٹر ٹریڈ اینڈ ریپیئرز (اے کے ایل ) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او )ٹیرو لوزالا نے اس بات پر زور دیا کہ قیمتوں کا تعین ایک اہم عنصر ہے جو یورپ میں چینی آٹوموبائل کی مسابقتی برتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
لوزالا نے کہا کہ اگرچہ چینی برانڈ کی الیکٹرک کاریں صرف فن لینڈ کی مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہیں اور فی الحال فن لینڈ میں دستیاب ماڈل اونچی قیمتوں پر پیش کیے گئے ہیں تاہم امید ہے کہ مستقبل میں مزید سستے ماڈل دستیاب ہوں گے۔