• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی الیکٹرک کاریں بہتر کارکردگی و قیمتوں کی بدولت امریکی الیکٹرک کاروں سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں:فنانشل ٹائمزتازترین

March 07, 2024

لندن(شِنہوا)چینی الیکٹرک کاریں اپنی بہتر کارکردگی اور مسابقتی قیمتوں کی بدولت امریکی  گاڑیوں سے بہتر فروخت ہوتی ہیں۔

برطانوی اخبار  فائنانشل ٹائمز نے بیلجیئم میں قائم ایک عالمی بیٹری میٹریل بنانے والی کمپنی  اومیکور کے سربراہ  میتھازمیڈریچ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیاکہ  چینی گاڑیاں خالصتاََ بہتر کاریں ہیں اور لوگ انہیں خریدتے ہیں۔

 انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی  کارساز کمپنیاں مارکیٹ میں اچھی الیکٹرک گاڑیاں لانے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں الیکٹرک کاروں کی فروخت بڑھ رہی ہے، جبکہ امریکہ میں مارکیٹ چھوٹی ہے۔

میتھاز میڈریچ نے کہا کہ امریکی کار ساز کمپنیاں بھی کمزور مانگ کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے فیکٹری میں توسیع کے منصوبوں سے پیچھے ہٹ رہی ہیں۔