• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ڈاکٹرز کی جانب سے سیرالیون کو سرو یکل کینسر سے لڑنے میں معاونت کی فراہمیتازترین

July 25, 2023

فری ٹاؤن (شِنہوا) سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں ملک کو سرویکل کینسر سے لڑنے میں معاونت فراہم کرنے کے لئے تین چینی ڈاکٹرز کے ایک وفد کا استقبال کیا گیا ۔

چین کے ہونان  صوبائی زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کے ہسپتال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز سے توقع ہے کہ وہ دو ہفتوں سے زیادہ وقت میں تکنیکی مدد فراہم کریں گے اور مقامی طبی عملے کو سرویکل کینسر کی اسکریننگ، انتظام اور تشخیص جیسی مہارتوں کا اشتراک کرکے مریضوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی تربیت دیں گے۔

سیرالیون میں اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی کنٹری نمائندہ نادیہ رشید نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرالیون میں خواتین میں سرو یکل کینسر دوسرا سب سے زیادہ عام کینسر ہے جس کی وجہ سے بہت سی خواتین اور خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے چینی ڈاکٹرز کی اچھی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ طبی ٹیم علم اور تجربے کے تبادلے اور تربیت کے لیے سیرالیون کا دورہ کر رہی ہے۔

سیرالیون کے وزیر صحت اور حفظان صحت آسٹن ڈیمبی نے کہا کہ سرو یکل کینسر سے نمٹنا سیرالیون میں خواتین کی صحت کے لئے ایک جامع نقطہ نظر ہے۔

 وزیر نے سرو یکل کینسر کے خاتمے میں سیرالیون کی مدد کے لئے جرات مندانہ قدم اٹھانے پر چینی ٹیم کی تعریف کی اور اپنے ملک کے صحت کے شعبے کی حمایت کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر کے مطابق تعاون کے ایک حصے کے طور پر سیرالیون کے ہیلتھ کیئر عملے کے 12 ارکان اضافی تربیت کے لئے ستمبر میں چین کا دورہ کریں گے جس سے وہ ملک میں سرو یکل کینسر سے نمٹنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے قابل ہوں گے۔