• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ایئرلائن نے سی 919 جیٹ لائنر کی توثیقی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیاتازترین

January 03, 2023

شنگھائی(شِنہوا) چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز نے سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی چین کے پہلے ملکی ساختہ بڑے مسافر بردار طیارے سی 919 جیٹ لائنر کی توثیقی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ سال نو کے پہلے دن طیارے نے شنگھائی کے ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیجنگ کے ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے اڑان بھری اور پھر واپس شنگھائی آ گیا ۔ پیر کے روز طیارہ جنوبی چین کے استوائی جزیرائی صوبہ ہائی نان میں ہائی کو میلان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوا۔

بڑا مسافر بردار جیٹ لائنر 9 ہوائی راستوں پر ہوائی جہاز کے 100 گھنٹوں کی توثیقی پرواز کے عمل سے گزر رہا ہے۔ شنگھائی ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بیس قرار دیتے ہوئے یہ طیارہ مختلف شہروں بشمول بیجنگ ، چھنگ ڈو ، شی آن ، ہائی کو ، چھنگ ڈاؤ ، ووہان ، نان چھانگ اور جینان کے ہوائی اڈوں کی جانب سفر کرتا ہے اور اسی دن واپس بھی آ جاتا ہے۔ ہر تصدیقی پرواز میں ڈسپیچ اینڈ ریلیز، مسافروں کی بورڈنگ، پائلٹ آپریشن ، مینٹی نینس و دیگر سمیت فلائٹ آپریشن کے مکمل عمل کو پورا کیا جاتا ہے۔

کمپنی نے سی 919 جیٹ لائنر کی پروازوں کیلئے 9 پائلٹوں ، 24 فضائی میزبانوں اور 13 مینٹی نینس اہلکاروں کی تربیت مکمل کر لی ہے۔ پرواز کے عملے اور دیگر معاون اہلکاروں کے دوسرے گروپ کی تربیت بھی جاری ہے۔

چائنہ ایسٹرن ایئرلائن نے انسانی ضرورت کے مطابق متعدد ڈیزائن جیسے کھلی سیٹوں پر مشتمل اکانومی کلاس ، سامان رکھنے کیلئے پل ڈاؤن کمپارٹمنٹ اور مواقعاتی لائٹنگ کے ساتھ پہلے سی 919 طیارے میں 164 نشستوں کی گنجائش رکھی ہے۔