• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی آٹو برانڈ ہونگ چھی کا بیرون ملک توسیع کو فروغ دینے کا اعلانتازترین

January 09, 2023

چھانگ چھون(شِنہوا) چین کے مشہورکار ساز ادارے "فا گروپ کمپنی لمیٹڈ" کے کار برانڈ "ہونگ چھی" نے یورپی خطے پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے بیرون ملک لگژری گاڑیوں کی مارکیٹ میں توسیع کے عمل کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے پیر کے روز بتایا کہ چین کا لگژری آٹو برانڈ 700 سے زائد آزمائشی مقام ، 1 ہزار سے زائد سروس سٹور اور 6 لاکھ چارجنگ ٹرمینل قائم کرے گا۔

کمپنی 2025ء تک اپنی مجموعی فروخت کے 10 فیصد سے زائد اور 2030ء تک اپنی مجموعی فروخت کے 25 فیصد حصہ کی بیرون ملک فروخت کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کمپنی کے مطابق ہونگ چھی نے 2025ء تک مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد یونٹس فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جن میں 5 لاکھ سے زائد نئی توانائی والی گاڑیاں(این ای ویز) بھی شامل ہیں۔ 2023ء تک گاڑیوں کی فروخت 15 لاکھ یونٹس سے زائد ہو جائیگی جن میں این ای ویز کو اکثریت حاصل ہوگی۔

ہونگ چھی جس کا چینی زبان میں مطلب سرخ پرچم ہے 1958ء میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک کئی سالوں سے قومی یادگاری تقریبات میں لیمو سروسز کے ذریعے چین میں شہرت کی حامل ہے ۔ برانڈ نے 2022ء میں 3 لاکھ 10 ہزار یونٹس فروخت کیے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 3 فیصد زیادہ ہے۔