• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اے جی 600 ایمفیبیئس طیارے نے سرٹیفکیشن پرواز کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیاتازترین

September 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اے جی 600 بڑے ایمفیبیئس طیارے نے سرٹیفکیشن پرواز کی آزمائش کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا۔

چین کے معروف طیارہ ساز ادارے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا نے بتایا کہ اے جی 600 طیاروں نے  شمال مغربی صوبے شانشی کے علاقے پوچھنگ میں سول ایئر کرافٹ فلائٹ ٹیسٹ سینٹر میں ایئراسپیڈ کیلیبریشن کا تجربہ کیا۔ پرواز کا تجربہ چینی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فلائٹ ٹیسٹ عملے نے کیا۔

ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا کے مطابق ایئر اسپیڈ کیلیبریشن فلائٹ ٹیسٹ میں دوران پرواز طیارہ اطراف کے فضائی ماحول کے پیرامیٹرز درست طریقے سے حاصل کرکے اسے پروسیس کرتا ہے۔ یہ طیارے کی کارکردگی اور حفاظت یقینی بنانے میں بہت اہمیت رکھتا ہے اور یہ نئے طیاروں کی تصدیق اور پھر اسے فعال کرنے کے لئے بھی ایک ضروری قدم ہے۔

اے جی 600 بڑے ایمفیبیئس طیاروں کو ملک کی ہنگامی امدادی صلاحیتیں مضبوط بنانے کے لئے اہم جدید ایروناٹیکل آلات کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

طیارہ ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ملک بھر میں ہر قسم کے علاقے میں آگ بجھانے اور سمندری تلاش اور بچاؤ کے جیسی اہم امدادی سرگرمیوں کی انجام دہی کی صلاحیتوں کا حامل ہے۔