• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چھینگڈو یونیورسیڈ میں چین کے ثقافتی تنوع اور ترقی کو پیش کیا گیا:ماہرتازترین

July 29, 2023

آکرا (شِنہوا)  گھانا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین میں 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز نے اپنے ثقافتی رنگوں اور ترقی کا بھرپور مظاہرہ پیش کیا ہے۔ گھانا چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری بینجمن انیاگری نے چھینگڈو یونیورسیڈ کی شاندار افتتاحی تقریب کو دیکھنے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے کہا کہ ان گیمز میں چین کے ثقافتی تنوع اور عوامی کھیلوں اور دیگر بہت سے شعبوں میں بھرپور ترقی کو دکھایا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ گیمز چین کو باقی دنیا کے ساتھ ثقافتی اور کھیلوں کے شعبے میں رابطوں کو بڑھانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔

انیاگری نے کہا کہ اس دوران، یہ غیر ملکی شرکاء اور سامعین کے لیے جدید چینی تہذیب کو سمجھنے کا ایک موقع بھی ہے، جو کہ بہت متنوع اور روادار ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تمام شرکاء تنوع میں اتحاد کا جذبہ دکھائیں گے اور کھیلوں کے دوران اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔