بیجنگ(شِنہوا) 13 ویں چین ۔امریکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئے اور فریقین نے چین ۔امریکہ باہمی ادراک و باہمی فائدہ مند تعاون کے موضوع سے متعلق تفصیلی اور تعمیری بات چیت کی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤنے مکالمے میں شرکت کرتے ہوئے اہم تقریر کی۔
دونوں فریقین کا ماننا تھا کہ چین اور امریکہ جس طرح مل کر کام کرتے ہیں وہ بہت اہم ہے اور دونوں فریقین کو دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ مستحکم راستے پر گامزن کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے جو دونوں عوام اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقعات پر پورا اترے اور آنے والی نسلوں کو بھی فائدہ پہنچائے۔
یہ بھی ان کا مشترکہ خیال ہے کہ چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور پرامن طور پر مل جل کر رہنا چاہیے اور یہ محاذ آرائی اور تصادم کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہیں تبادلوں اور مکالمے کو مضبوط بنانا چاہیے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارے کو بڑھانا چاہیے اور باہمی فائدے مند تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ دونوں فریقین کو عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے۔
فریقین نے سی پی سی اور امریکہ کی ڈیموکریٹک اور ریپبلکن جماعتوں کے درمیان تبادلوں اور مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔