ہوہوٹ(شِنہوا) چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں واقع ایرن ہوٹ بندرگاہ سے رواں سال اب تک 1 ہزار سے زائد چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی نقل و حمل ہوئی ۔
مقامی ریلوے حکام نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ تک بندرگاہ سے کل 1 ہزار 42چین۔یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمد روفت ہوئی جوگزشتہ سال کی نسبت 7 فیصد زائد ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 دن قبل ہی1 ہزار سے زیادہ ٹرینوں کی نقل و حمل کے ریکارڈ تک پہنچی ہے۔
ایرن ہوٹ پورٹ چین اور منگولیا کے درمیان سب سے بڑی زمینی بندرگاہ ہے جس کے ذریعے چین۔یورپ مال بردار ٹرین کے 68 راستے چین کو جرمنی، پولینڈ اور منگولیا سمیت 10 سے زائد ممالک کے 60 سے زائد خطوں سے جوڑتے ہیں۔