• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ژو ہائی کا پہلا ایر و ایشیا شو منعقد کر نے کا اعلانتازترین

December 22, 2022

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنو بی صوبہ گوا نگ ڈو نگ کے ژو ہائی میں آ ئندہ سال 23 سے 26 نو مبر کے دوران پہلا ایرو ایشیا شو منعقد ہو گا ۔

یہ نما ئش 2023 سے ہر  طاق سال میں منعقد کی جا ئے گی، جبکہ چا ئنہ انٹر نیشنل  ایو ی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگز یبیشن اور جر من ایرو فرائیڈرچشافن کے منتظم ژوہائی ایئر شو کمپنی لمیٹڈ  کے تعاون سے اس کا انعقاد ہو گا۔

ژوہائی ایئر شو کمپنی لمیٹڈ  کے چئیر مین  اینڈ جنرل منیجر  سن جے فنگ نے کہا تو قع ہے کہ نما ئش دنیا کی سرکردہ جنرل ایوی ایشن انٹرپرائزز کو راغب کر ے گی جس میں  جنرل ایوی ایشن شعبے کی کا میابیوں اور مصنوعات اور جدید ترین ٹیکنا لو جیز کو پیش کیا جا ئے گا ۔

منتظم کے مطا بق  ایوی ایشن ایمر جنسی ریسکیو ، ابھرتی ہوئی ایوی ایشن کی کھپت، ایوی ایشن نقل وحمل  اور نیوی گیشن آپریشنز کے شعبوں میں مصنو عات اور خد مات کی وسیع اقسام کو تقریب میں پیش کیا جا ئے گا ۔

ایرو فرا ئیڈ رچ شا فن کے  شو ڈائریکٹر  ٹو بیاز بر یٹزل نے کہا کہ ژوہائی میں اعلیٰ در جے کے  وینیوز اور نما ئشی سہو لت مراکز ہیں جو کہ بہترین ٹیم کے حا مل ہیں ، یہی ایک اہم وجہ ہے کہ  جرمن فریق نے اس شہر میں مشترکہ طو ر پر نمائش منعقد کر نے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دو نوں اطراف کی مشترکہ کو ششوں کے ساتھ تو قع ہے کہ نما ئش عالمی جنر ل ایوی ایشن انٹر پرائزز  کے لئے فرو غ کے نئے مواقع فرا ہم کر ے  گی۔