• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین تمام ممالک کے ساتھ سرحد پار بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے:چینی مندوبتازترین

October 01, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن سے حالیہ دنوں میں متعدد بار گیس کے اخراج اور زیر آب طاقتور دھماکوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرحد پار انفراسٹرکچر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کی پیشکش کی ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوآنگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نارڈ اسٹریم پائپ لائن یورپ میں توانائی کی ترسیل کا اہم ذریعہ ہے جو 23 یورپی ممالک کو گیس فراہم کرتی ہے۔ گیس کے اخراج کے نتیجے میں پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے یورپ میں توانائی کی قلت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سفیر نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے صارفین، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے صارفین کے توانائی کی منڈیوں میں آنے والے اتار چڑھاؤ اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

چینی مندوب نے کہا کہ پائپ لائن سے گیس کی لیکیج اب بھی جاری ہیں، اور گیس کے اخراج سے  جہاز رانی کے راستے متاثر اور آبی ماحول آلودہ ہورہا ہے۔ایسے وقت میں جب یورپ اور دنیا کو ناقابل برداشت چیلنجز کا سامنا ہے، یہ واقعی ایک بہت بڑی اور المناک آفت ہے۔ جس کے ہم خواہاں نہیں ہیں۔

گینگ نے کہا کہ کچھ ممالک نے اشارہ کیا ہے کہ اس بار گیس لیکیج کا واقعہ کوئی حادثہ نہیں ، بلکہ قوی امکان ہے کہ یہ جان بوجھ کر تخریب کاری کا نتیجہ ہے۔ اگر یہ سچ ہے تو یہ اقوام متحدہ کے کنونشن برائے سمندری قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بین الاقوامی شہری تنصیبات اور زیر آب پائپ لائنوں پر حملہ تصورہوگا۔