• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، تبت میں منعقدہ ثقافتی و سیاحتی نمائش میں 53 ارب یوآن کے معاہدے طے پا گئےتازترین

June 18, 2023

لہاسا(شِنہوا)  چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے صدر مقام لہاسا میں منعقدہ ثقافتی و سیاحتی نمائش میں 53 ارب یوآن (تقریبا 7.44 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے 60 منصوبوں بارے معاہدوں پر دستخط ہو ئے ہیں۔ جمعہ کے روز شروع ہو نے والی 5 ویں چائنہ شی ژانگ سیاحتی و ثقافتی نمائش میں 7 اسٹریٹجک فریم ورک معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے ۔ نمائش تبت کے ثقافتی کیلنڈر کی اہم ترین تقریبات میں سے ایک ہے جس میں اندرون و بیرون ملک سے تقریبا ایک ہزار کاروباری ادارے شرکت کرکے تقریبا 10 ہزار مختلف مصنوعات پیش کررہے ہیں۔ تین روزہ تقریبات میں نمائشیں، ایک مرکزی فورم ، سیاحت کی مارکیٹنگ اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ وزارت ثقافت و سیاحت اور تبت کی علاقائی حکومت کی مشترکہ میزبانی میں یہ نمائش 2014، 2015، 2016 اور 2018 میں بھی منعقد ہوچکی ہے۔