• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، تبت میں 5 جی صارفین کی تعداد 7 لاکھ 98 ہزار 100 تک پہنچ گئیتازترین

January 12, 2023

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی تبت خود اختیار  خطے میں نومبر 2022 تک فائیو جی صارفین کی تعداد 7 لاکھ 98 ہزار 100 تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے اختتام کی نسبت 1 لاکھ 31 ہزار 900 کا اضافہ ہے۔

علاقائی مواصلاتی انتظامیہ کے مطابق نومبر 2022 تک تبت میں 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 8 ہزار 99 ہوچکی تھی۔ 

تبت کی ٹیلی مواصلات صنعت میں مسلسل توسیع ہوئی جس میں ابھرتے کاروبار اور نئے بنیادی ڈھانچے کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران اس شعبے کا کل کاروباری حجم 5.52 ارب یوآن (تقریباً 81 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا۔ اگر گزشتہ برس کی مستقل قیمت پر اس کا اندازہ لگایا جائے تو یہ پچھلے سال کی نسبت 15.01 فیصد اضافہ ہے۔ 

حالیہ برسوں میں تبت نے تعلیم، طبی نگہداشت، نقل و حمل اور لاجسٹکس میں فائیو جی نیٹ ورک ایپلی کیشنز اور ٹیکنالوجیز کو فروغ دیا ہے۔ 

نومبر کے اختتام تک چین میں 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 22 لاکھ 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ تبت میں پہلا فائیو جی بیس اسٹیشن 2019 میں قائم کیا گیا تھا۔