• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، تبت کا کچرے سے پاک تین شہر تعمیر کر نے کا اعلانتازترین

December 25, 2022

لہاسا (شِنہوا) چین کا تبت خودا ختیار  علاقہ 2025 تک علاقائی دارالحکومت لہاسا سمیت تین شہروں کو کچرے سے پاک شہر بنانے کی کوشش کرے گا۔

مقامی حکام کے مطابق اس جنوب مغربی علاقے میں 14ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت (2021-2025) کے دوران  کچرے سے پاک شہر بنانے کی قومی مہم میں تقریباً  100 شہرو ں کو شامل  کیا گیا ہے جن میں لہاسا، شیگاز اور شانن شامل  ہیں۔ اس منصوبے کی قیادت وزارت حیاتیات اور ماحولیات اور 17 وزارتی سطح کے دیگر ادارے کر رہے ہیں۔

کچرے سے پاک شہروں کا مقصد  کم از کم پیداوار، بہتر استعمال اور میونسپل ٹھوس کچرے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانا ہے۔

تبت کی علاقائی حکومت کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ ایک متعلقہ ورک  پروگرام کے تحت تین شہروں کے لیے متعدد کچرے  سے پاک اقدامات  کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ ان میں سبز زرعی پیداوار کو فروغ دینا، سبز کانوں کی تعمیر، اور ٹھوس صنعتی فضلہ کے جامع استعمال کو بڑھانا شامل ہے۔

چین نےسال  2019 میں کچرے سے پاک شہروں کے قیام   کا آغاز کیا تھا۔