شیامین (شِنہوا) چین کے ساحلی شہر شیامین نے طبی کارکنوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران خطرات سے بچانے کے لئے قانون سازی کی ہے۔ یہ چین میں عملے کی بہتر حفاظت کی اہم کوشش ہے۔
پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران خطرات کی زد میں آنے سے مراد "طبی کاموں کے دوران وائرس یا بیماری کے ساتھ رابطے میں آنا یا اس کا امکان" ہوتا ہے۔
ان قواعد وضوابط کی منظوری شیامن کی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے دی ہے اور یہ یکم دسمبر 2022 سے نافذ العمل ہوں گے۔
اس میں نوول کرونا وائرس وبا کا مقابلہ کرنے میں طبی عملے کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے، جبکہ وائرس کی زیادہ متعدی اقسام نے ان کی حفاظت بارے خطرات میں اضافہ کیا ہے۔
قواعد وضوابط کے مطابق بلدیہ اور ضلعی سطح کی حکومتیں طبی کا رکنوں کی سلامتی بڑھانے کے لئے مزید فنڈز مختص کریں گی۔
طبی ادارے خطرے سے نمٹنے کے انتظامات اور پیشہ ورانہ تربیت کو مستحکم کریں گے اور عملے کو ضروری حفاظتی سامان کی ضمانت دیں گے۔
یہ ضابطے 19 آرٹیکلز پر مشتمل ہیں جس میں پہلی بار طبی اور صحت عامہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران خطرات کے زد میں آنے کی قانونی طور پر تشریح کی گئی ہے۔
یہ طبی کارکنوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ بارے قانونی ضمانت فراہم کرے گا۔