• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، تعطیلات کے ہفتے کے دوران کوریئر صنعت میں توسیعتازترین

October 09, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جمعہ کو ختم ہونے والی قومی دن کی تعطیلات کے دوران کوریئر صنعت میں مستحکم ترقی ہوئی۔ اس دوران ایکسپریس ڈیلیوری کے اداروں نے 4.1 ارب سے زائد پارسل نمٹائے۔

ریاستی ڈاک بیورو نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایکسپریس کاروباری سرگرمیوں اور رجحانات پر نگاہ رکھنے والا چائنہ ایکسپریس ڈلیوری ڈیویلپمنٹ انڈیکس ستمبر میں 353.1 رہا جو گزشتہ ماہ کی نسبت 13.5 فیصد زائد ہے۔

ترقی کی سطح جانچنے والا ذیلی انڈیکس ایک ماہ قبل کی نسبت 6.3 فیصد بڑھ گیا۔  خدمات کے معیار بارے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ ماہ کی نسبت 24.6 فیصد اضافہ ہوا ،یہ متعدد صنعتوں کے لئے خدمات صلاحیت میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔

ابتدائی 3 سہ ماہیوں کے دوران چین میں پارسل کے حجم اور کاروباری آمدن میں گزشتہ ماہ کی نسبت اضافہ بالترتیب 4.2 فیصد اور 3.5 فیصد رہا۔